23.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںبریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص اور باقاعدہ علاج سے سوفیصد ریکوری ممکن...

بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص اور باقاعدہ علاج سے سوفیصد ریکوری ممکن ہے،ڈاکٹر رفشاں صادق

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 06 مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں بریسٹ کینسر خواتین میں پایا جانے والا سب سے عام کینسر ہے جس کی بروقت تشخیص اور باقاعدہ علاج سے اس مرض سے سوفیصد نجات ممکن ہے،پاکستانی خواتین میں یہ مرض بتدریج بڑھ رہا ہے اورایشیائی ممالک میں پاکستان اس حوالے سے سر فہرست ہے کیونکہ پاکستان میں ہر سال 80 ہزارسے زائد خواتین بریسٹ کینسر میں مبتلا ہو رہی ہیں جن میں سے40 ہزار سے زائد موت کا شکار ہوجاتی ہیں نیزہر9 میں سے ایک خاتون میں اس مرض سے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔یہ بات بریسٹ کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر رفشاں صادق نے ایک تقریب سے خطاب میں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بریسٹ کینسر خواتین میں پایا جانے والا سب سے عام کینسر ہے تاہم بروقت تشخیص اور باقاعدہ علاج سے اس مرض کا مکمل علاج ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کی روک تھام و علاج کیلئے ضروری ہے کہ شعبہ آنکالوجی کیساتھ ساتھ سرجری، ریڈیالوجی، کمیونٹی میڈیسن، نرسنگ ودیگر متعلقہ شعبے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہ دنیا بھر میں بریسٹ کینسر کا علاج مہنگا ترین ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر کی تشخیص و علاج کی جدید ترین طبی سہولیات کی فراہمی نہائت خوش آئند ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر سائرہ سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین میں بریسٹ کینسر کے مرض سے متعلق آگاہی نہائت ضروری ہے تاکہ بروقت تشخیص سے کامیاب علاج ممکن ہوسکے خاص کر عام خواتین بالخصوص دیہاتوں میں رہنے والی خواتین میں اس متعلق شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ڈاکٹر مائلہ الطاف، ڈاکٹرنایا ب عالیہ،ڈاکٹر سمیرہ شہزاد و دیگر ماہرین نے بریسٹ کینسر کی روک تھام اور علاج کے متعلق تفصیلاً اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً80 ہزار خواتین بریسٹ کینسر میں مبتلا ہو رہی ہیں جن میں سے 40 ہزار سے زائد موت کا شکار ہوجاتی ہیں اورہر9 میں سے ایک خاتون میں اس مرض سے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569372

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں