بریسٹ کینسر کے مرض پر قابو پانے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں ،خاتون اول بیگم ثمینہ علوی

79

لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ چھاتی کے کینسر کی بیماری پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ معاشرے میں بریسٹ کینسر کے مرض پر قابو پانے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں ۔بریسٹ کینسر کے خود معائنہ کے حوالے سے آگاہی اس مہلک مرض کی بروقت تشخیص کے لیے بہت ضروری ہے۔

یہ بات انہوں نے اتوار کے روزجناح پولو اینڈ کنٹری کلب میں بطور مہمان خصوصی شوکت خانم پنک پولو فائنل 2021 کہی۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کینسر کے خلاف جنگ میں پہلے ہی شاندار کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پروگراموں کی حمایت کرنا ایک اچھا سبب ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی ضرورت ہے۔ ثمینہ علوی نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے خود معائنہ کے حوالے سے آگاہی اس مہلک مرض کی بروقت تشخیص کے لیے بہت ضروری ہے۔ معاشرے میں بریسٹ کینسر کے مرض پر قابو پانے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ فائنل میچ حبیب میٹرو لائنز اور ایف سی پولو ٹیم کے درمیان ہوا۔

حبیب میٹرو نے ایف سی پولو ٹیم کے 3 گول کے مقابلے میں 14 گول کر کے فائنل جیت لیا۔ حبیب میٹرو لائنز کے احمد ٹوانہ نے 10 گول کئے۔ خاتون اول نے فائنل میچ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے کھلاڑیوں کے جذبے کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور اور شوکت خانم کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر نائلہ خان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔