بریک فیل ہونے سےکرین رکشہ پرچڑھ گئی،4افراد موقع پرجاںبحق ،تین شدیدزخمی ہوگئے

174
Rescue 1122
Rescue 1122

گوجرانوالہ۔ 10 مئی (اے پی پی):جی ٹی روڈ پربے قابوکرین نے موٹرسائیکل رکشہ کوکچل دیا، چارافراد موقع پرجاں بحق، تین شدیدزخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پراعوان چوک کے نزدیک تیزرفتار کرین بریک فیل ہونے کے بعد موٹرسائیکل رکشہ پر پرچڑھ گئی جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار 32سالہ توکل،18سالہ محسن ،20 سالہ سبحان، 16 سالہ قمر اور 35سالہ اشفاق سمیت سات افرادشدیدزخمی ہوگئے ۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پرریسکیوٹیمیں موقع پرپہنچ گئی تاہم اس دوران توکل اور محسن سمیت چارافرادموقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ قمر ،سبحان اور اشفاق کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔جاںبحق ہونے والے دوافراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔خوفناک حادثہ کی اطلاع ملنے پر سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ جائے حادثہ پرپہنچ گئیں ۔انہوں نے سرکل افسران کوضروری ہدایات جاری کیں ،اس موقع پران کاکہناتھا کہ جائے حادثہ والا علاقہ مین جی ٹی روڈ غربی بائی پاس کا کنٹرول موٹر وے پولیس کے پاس ہے ،

تاہم حادثہ کی بابت سرکل افسران کو سخت ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی