بریگزٹ معاہدے پر کافی حد تک اتفاق طے پاگیا ، یورپی یونین

74

برسلز ۔ 20 مارچ (اے پی پی)یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار میشائل بارنیئر نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے معاہدے پر کافی حد تک اتفاق ہو گیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بریگزٹ معاہدےکو رواں سال اکتوبر تک حتمی شکل دینی ہے۔ میشائل بارنیئر نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ فیصلہ کن پیش رفت میں یہ طے کر لیا گیا ہے کہ اخراج کے عمل کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے 2020ءتک برطانیہ میں یورپی یونین کے قوانین ہی لاگو ہوں گے۔ ان کے مطابق اس وقت تک برطانیہ تمام یورپی قوانین کا احترام کرے گا اور فیصلہ سازی میں اس کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔