23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبریگزٹ معاہدے کا کوئی متبادل نہیں، برطانوی وزیر اعظم

بریگزٹ معاہدے کا کوئی متبادل نہیں، برطانوی وزیر اعظم

- Advertisement -

لندن ۔ 18ستمبر (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے اپنی جماعت میں بریگزٹ کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والوں کو خبردار کیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق تھریسا مے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے تجویز کردہ معاہدے کا کوئی اور متبادل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں دوسرا راستہ یہی ہو سکتا ہے کہ کوئی معاہدہ نہ کیا جائے۔ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلاء کے موضوع پر مذاکرات میں تعطّل کی وجہ سے برطانوی وزیر اعظم دباو¿ کا شکار ہیں۔ ان کی بریگزٹ حکمت عملی کی وجہ سے ان کی جماعت بھی تنقید کر رہی ہے۔ تھریسا مے یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی زون قائم کرنا چاہتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=114122

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں