لندن ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) دنیا کے بڑے بنیکوں نے بریگزٹ پر عملدر آمد کے بعد برطانیہ سے نکل جانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش بینکرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انتھونی براو¿ن کا کہنا ہے کہ دنیا کے بڑے بینک بریگزٹ پر عملدرآمد کی صورت میں برطانیہ سے نکل جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انتھونی براو¿ن نے اپنی ایک تقریر میں کہا کہ دنیا کے بڑے بینک اب برطانیہ سے باہر نکلنے کی تیاری کررہے ہیں اور شاید یہ کام 2017ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران انجام پا جائے گا