20.5 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومضلعی خبریںبریگیڈئیر بابر علا الدین کا سوہدرہ ، وزیر آباد کا دورہ

بریگیڈئیر بابر علا الدین کا سوہدرہ ، وزیر آباد کا دورہ

- Advertisement -

لاہور۔24مارچ (اے پی پی):چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر بابر علا الدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے سوہدرہ،وزیر آباد کا دورہ کیا۔چیئر پرسن وزیراعلی ڈائریکٹوریٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ملک کے ہمراہ وزیر آباد اور سوہدرہ کے مختلف اسکول وزٹ کیے۔

ترجمان کیمطابق وزٹ کے دوران اساتذہ اور بچوں کے ساتھ گفتگو کی اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔چیئر پرسن نے سکول انتظامیہ کو سخت ہدایات دیں کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جائے تاکہ زیادہ تعداد میں بچے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آ سکیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر بریگیڈئیر بابر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پنجاب میں تعلیم کے حوالے سے مثالی اقدامات کر رہی ہیں۔بریگیڈئیر بابر نے سکولوں کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام سے ان کے حل کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575805

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں