بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جرمنی کے دو روزہ دورے پر برلن پہنچ گئے‘ جرمن آرمی چیف اور وزیر دفاع سے ملاقات

راولپنڈی۔ 20 جون(اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جرمنی کے دو روزہ دورے پر پیر کو برلن پہنچے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن وزارت دفاع پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے جرمن آرمی چیف اور وزیر دفاع سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعلقات، دفاع اور سیکورٹی تعاون میں اضافہ اور تربیتی تبادلوں کا جائزہ لیا گیا۔ …

راولپنڈی۔ 20 جون(اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جرمنی کے دو روزہ دورے پر پیر کو برلن پہنچے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن وزارت دفاع پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے جرمن آرمی چیف اور وزیر دفاع سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعلقات، دفاع اور سیکورٹی تعاون میں اضافہ اور تربیتی تبادلوں کا جائزہ لیا گیا۔ جرمن فوجی رہنماﺅں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے فوجی تجربے سے استفادے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply