راولپنڈی ۔ 10 جون(اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں ریزلوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جان نکولسن اور امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان سفیر رچرڈ اولسن نے جمعہ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران 21 مئی کے ڈورون حملے کے بعد کی صورتحال میں …
بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں ریزلوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر اور امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 10 جون(اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں ریزلوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جان نکولسن اور امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان سفیر رچرڈ اولسن نے جمعہ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران 21 مئی کے ڈورون حملے کے بعد کی صورتحال میں بارڈر منیجمنٹ، افغانستان میں امن و سلامتی کے خصوصی حوالے سے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بلوچستان میں ڈرون حملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جو پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔








