راولپنڈی۔ 25 اگست (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی‘ باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاک افغان باڈر مینجمنٹ میکنزم کے امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر امریکہ کے پاکستان اور افغانستان کےلئے خصوصی نمائندے رچرڈ …
بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 25 اگست (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی‘ باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاک افغان باڈر مینجمنٹ میکنزم کے امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر امریکہ کے پاکستان اور افغانستان کےلئے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہمان شخصیات نے علاقائی سلامتی کےلئے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجد کو سراہا۔








