بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا افسروں اورجوانوں سے خطاب‘ آئی ایس پی آر

106

راولپنڈی ۔ 21 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اپنے الوداعی دوروں کے دوسرے مرحلہ میں پیر کو گوجرانوالہ کنٹونمنٹ پہنچے اور منگلا اور گوجرانوالہ کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر وطن کا دفاع کرنے والے فوجیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیت، لگن اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے تینوں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ اور انسداد دہشت گردی کی تربیت کا ٹاسک کامیابی سے سرانجام دینے پر منگلا کور کی تعریف کی۔ قبل ازیں کمانڈر 1 کور لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی اور کمانڈر 30 کور لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے بری فوج کے سربراہ کا استقبال کیا۔