راولپنڈی۔ 29 ستمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا میں جنگ کے سب سے زیادہ عملی تجربہ کی حامل مضبوط فوج ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاک فوج کے جوان جسمانی صحت اور پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ معیار سے تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ جمعرات کو ایبٹ آباد میں تقریب …
بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 29 ستمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا میں جنگ کے سب سے زیادہ عملی تجربہ کی حامل مضبوط فوج ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاک فوج کے جوان جسمانی صحت اور پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ معیار سے تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ جمعرات کو ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے چوتھے چیف آف آرمی سٹاف ینگ سولجرز انٹر سنٹرل پیسز چیمپیئن شپ میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کرنے کیلئے ایف ایف سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔








