بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا تقریب سے خطاب

راولپنڈی ۔28ستمبر (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ‘ہماری باصلاحیت نوجوان نسل روشن ‘خوشحال اور محفوظ پاکستان کی حقیقی ضامن ہیں۔وہ بدھ آرمی پبلک سکول اینڈ کالز کے میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات میں نمایاں پوزیشنں لینے والے طلباءو طالبات میں ایکسیلنس ایوراڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اے پی ایس کے طلباءو طالبات کے فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباءطلبات کےلئے جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے نمایاں پوزیشینں حاصل کرنے والے طلباء‘اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کی اور طلباءو طالبات میں ایکسیلنس ایوارڈ تقسیم کیے ۔