
راولپنڈی ۔ 24 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فاٹا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے ختم کرنے اور انکے نیٹ ورک کو تباہ کرنے پر پاک فوج اور ایف سی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی حمایت سے انسداددہشت گردی آپریشنز کا مرحلہ موثر اور منفرد انداز میں مکمل کر لیا ہے ۔وہ جمعرات کو اپنے الوداعی دوروں کے سلسلے میں فاٹا اور پشاور کے دورہ کے موقع پر پاک فو ج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کر رہے تھے ۔