بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے شرکاءسے خطاب دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ راولپنڈی ۔ 26 مئی (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے شرکاءسے خطاب کے دوران بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے دہشت …
بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے شرکاءسے خطاب

مزید خبریں
بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے شرکاءسے خطاب
دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
راولپنڈی ۔ 26 مئی (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے شرکاءسے خطاب کے دوران بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی فوج اس طرح مربوط کارروائی کی اہل نہیں ہے جس طرح پاک فوج اکیلے مقابلہ کر رہی ہے، میں اس شاندار فوج کی کمانڈ پر فخر کرنے میں حق بجانب ہوں۔ آپریشن ضرب عضب کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے کس طرح مشکل ترین کارروائی کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں تبدیل کیا ہے اور اب تلاشی آپریشنز کر رہے ہیں۔








