بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی کرم ایجنسی کے دورہ کے موقع پر گفتگو

راولپنڈی۔ 23 اگست (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بالا تفریق آپریشن جاری رہے گا‘کسی دہشت گرد کو ملک کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ‘فاٹا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے باعث حالات بہت حد تک بہتر ہوئے ہیں ۔وہ منگل کو …

راولپنڈی۔ 23 اگست (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بالا تفریق آپریشن جاری رہے گا‘کسی دہشت گرد کو ملک کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ‘فاٹا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے باعث حالات بہت حد تک بہتر ہوئے ہیں ۔وہ منگل کو کرم ایجنسی (ٹل ) کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرم ایجنسی کا دورہ کیا جہاں پا ک فوج دہشت گردوں کے خلاف کومنبگ آپریشن مین مصروف تھی۔آپریشنل کمانڈر نے آرمی چیف کو کرم ایجنسی کی سکیورٹی صورتحال بالخصوص وہاں جاری پاک فوج کے کومنبگ آپریشن اور آپریشن بیسڈ آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔آرمی چیف نے کرم ایجنسی میں جاری کومبنگ آپریشن کی مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔

Leave a Reply