33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںبری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید چار دہشت...

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید چار دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید چار دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ یہ دہشت گرد، بے گناہ شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو قتل کرنے سمیت دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ دہشت گردوں نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی، سی آئی ڈی بلڈنگ کراچی، آئی ایس آئی آفس سکھر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قافلے پر حملوں کا منصوبہ بنایا اور ان پر عملدرآمد کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ایس ایس پی چوہدری محمد اسلم سمیت 58 افراد کے قتل میں ملوث تھے جنہوں نے ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت دیگر 226 افراد کو زخمی کیا۔ ان کے قبضہ سے آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ فوجی عدالتوں میں مجرموں پر مقدمہ چلایا گیا جن میں عطاءالرحمن ولد فقیر محمد، محمد صابر ولد الف گل اور محمد فاروق بھٹی ولد محمد اسحاق شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32107

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں