راولپنڈی۔ 15 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اتوار کو ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے گھر گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے شہید کے بلندی درجات کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ بری فوج کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے شہداءنے امن و استحکام کے لئے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔