بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

519

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال بہت جلد ٹھیک ہوجائے گی ‘ملکی سلامتی سے متعلق امور میں میڈیا مثبت کردار ادا کرے ‘میڈیا کو ساتھ لیکرچلیں گے۔وہ منگل کو چیف آف آرمی سٹاف کی کمان سنبھالنے کے بعد تقریب کے اختتام پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد ٹھیک ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ قومی سلامتی سے متعلق امور میں مثبت رپورٹنگ کریں‘ ہم الیکٹرانک‘پرنٹ میڈیا کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔قبل ازیں اپنے کورس میٹ فوجی افسران اور ریٹائرڈ دوستوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجود نے کہا کہ میرے کندھوں پر بڑی ذمہ داریاں آ گئی ہیں‘ ان ذمہ دارروں کو نبھانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاﺅں گا ۔