بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

151
ISPR
ISPR

راولپنڈی ۔2جون (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقاد، سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے صوبے بھر میں تعینات فارمیشنز کی قابل تحسین کوششوں کو سراہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے جمعرات کو کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیکلٹی سے ملاقات کی اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ انھوں نے طلباء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر فیکلٹی ممبران کو سراہا اورکورس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجوں، جدید ترین تکنیکی ترقیوں اور پیشہ ورانہ حصول پر توجہ مرکوز رکھیں۔بعد ازاں انہوں نے کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔