بری فوج کے سربرا ہ سمیت تینوں سروسز کے سربراہان کی قوم کو عید کی مبارکباد ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

94

راولپنڈی 4جون (اے پی پی) بری فوج کے سربرا ہ سمیت تینوں سروسز کے سربراہان نے قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید سعید کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ۔ جنرل قمر جاوید با جوہ نے ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمتیں ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔