بر اعظم ایشیاء میں50کروڑ انسان بھوک کا شکار ہیں ،رپورٹ

101

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر(اے پی پی)بر اعظم ایشیاء میں 50کروڑ انسان بھوک کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیاء بحرالکاہل کے خطے میں تیز رفتار اقتصادی شرح نمو کے باوجود تقریباّ 50کروڑ انسان بھوک اور خوارک کی قلت کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان 50کروڑ انسانوں کو بنیادی انسانی ضرورت کی چیزوں تک بھی رسائی نہیں ہے حتٰی کہ بنکاک اور ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں بھی غریب خاندان اپنے بچوں کے لیے بہتر خوراک حاصل کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے ان بچوں کی صلاحیتوں اور طویل المدتی بنیادوں پر صحت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔