بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت

192
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پروٹوکول آفیسرپی آئی ڈی مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حوالدار محمد امیر اور ایک شہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، سفاک وحشت و درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔