لاہور۔7مئی (اے پی پی):وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نےبھارت کی عسکری جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے فوجی کارروائی کی،تاہم نریندر مودی کی اس حرکت سے بھارت کی عسکری ساکھ بھی چلی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اقدامات کے ساتھ ہے،پاک فوج کی عسکری تیاریوں پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔
ذیشان رفیق نے کہا کہ بھارت نے امن دشمن ملک ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جنگ کی ابتدا کر دی اب اس کے اگلے مراحل کا فیصلہ پاک فوج کریگی۔ پوری قوم ملکی دفاع کیلئے اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593932