اسلام آباد ۔ 23 دسمبر(اے پی پی)ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ملک کی مجموعی آبادی میں بزرگ خواتین کا تناسب 28فیصد ہے۔ ماضی کی حکومتوں کی طرف سے انہیں نظر انداز کئے جانے اور اپنے مالی و صحت کے معاملات کو حل کرنے کے لیے ایک قومی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان بہبودکے اعدادوشمار کے مطابق بزرگ خواتین آبادی کی28فیصد میں انہیں طویل عرصہ سے نظر انداز کرنے کی وجہ سے ترقی و منصوبہ بندی کے پروگرام کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی دعاکے نام سے بزرگ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ویلفیئر ٹرسٹ چلا رہی ہیں۔ ملیحہ لودھی نے بزرگ خواتین کے حقوق نظر انداز کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں بزرگ شہریوں کیلئے پالیسیوں کو منظور تو کر لیتی تھیں لیکن ان پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ خواتین کی حفاظت ایک حقیقت ہے لہذا معمر خواتین کے خدشات و حقوق کو حل کرنے کی ضرورت ہے ۔