
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچا ہے اور ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ اختیارات پارلیمان کے پاس ہوں گے، ورنہ کچھ بھی باقی نہیں رہے گا، پاکستان کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا، قوم کو نظر انداز کر کے معاملات آگے نہیں بڑھائے جا سکتے، سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے کھیل سے باہر نکلنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں مقامی ہوٹل میں ادبی و ثقافتی تنظیم ”آئینہ“ کے زیر اہتمام اپنی نئی کتاب ”زندہ تاریخ“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق، مشاہد اللہ خان، سینیٹر افراسیاب خٹک، رکن قومی اسمبلی عائشہ سید، معروف کالم نگار حفیظ اللہ نیازی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جاوید ہاشمی نے تقریب رونمائی منعقد کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ ا