بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ

41

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

سیّد یوسف رضا گیلانی نے بحیثیت چیئرمین سینیٹ  بزنس ایڈوائزری کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اجلاس میں سینیٹ کے 337 ویں سیشن کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے۔ اجلاس میں اراکین اور پارلیمانی لیڈران نے شرکت کی۔