فیصل آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی):کمشنر کمپلیکس فیصل آبادمیں قائم بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر کامیابی کی منازل کی جانب گامزن ہے اورسنٹر سے اب تک تقریباً ایک سال میں کاروباری حضرات کو5660این او سیز کا اجراکیا جاچکا ہے ،90این او سیز تکمیل کے مراحل میں ہیں ،اس عرصے میں مختلف کاروباروں کے 9195افراد نے سنٹر کا وزٹ کیااور اس کی سہولیات سے استفادہ کیا۔
بزنس فسیلی ٹیشن سنٹرکی ورکنگ کے امور کا جائزہ لینے کےلئے نیپا لاہور میں 42 ویں مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران نے بزنس فسیلی ٹیشن سنٹرکا دورہ کیاجہاں کمشنرفیصل آباد مریم خان کی ہدایات پر منیجربزنس فسیلی ٹیشن سنٹر جاوید باجوہ نے سنٹر میں محکموں کے نمائندگان کی ڈیوٹی، بزنس کمیونٹی کواین اوسیز کے تیز رفتار اجراکے ساتھ معیاری سروسز کی فراہمی سے آگاہ کیا۔
زیرتربیت افسران نے موقع پر موجود کاروباری افراد سے گفتگو کرکے سنٹر میں دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا اور سنٹر کی مثالی کارکردگی کو سراہا۔