28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںبزنس کمیونٹی کو ریگولیٹری ڈیوٹی و کسٹم ٹیرف میں سازگار کاروباری ماحول...

بزنس کمیونٹی کو ریگولیٹری ڈیوٹی و کسٹم ٹیرف میں سازگار کاروباری ماحول کو فروغ دینے کیلئے نظر ثانی کی ضرورت ہے،وفاقی چیمبر

- Advertisement -

لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی(ایف پی سی سی آئی)کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض مگوں اورنائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو ریگولیٹری ڈیوٹی اور کسٹم ٹیرف میں تبدیلی جیسے خدشات کا سامنا ہے، سازگار کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لیے نظر ثانی کی ضرورت ہے، آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی (26۔2021) میں بیان کردہ مراعات کی روشنی میں سیلز ٹیکس کے نظام کو بھی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارپاکستان آٹو شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دورا ن کیا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بڑے مینوفیکچرنگ یونٹس پر 1 فیصد سپر ٹیکس کا حالیہ نفاذ ہماری صنعت پر ایک غیر ضروری بوجھ ہے اور اسٹیٹ بینک کی کار فنانسنگ کی حد 30لاکھ روپے ہے جو مارکیٹ کی موجودہ حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتی جس سے فروخت پر منفی اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیمت کے بجائے وزن کی بنیاد پر آٹوموبائل کے پرزوں کا جائزہ لینا پیداواری لاگت میں کمی کی وجہ سے ہمارے مقامی مینوفیکچررز کی مسابقت کو کمزور کرتا ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے نشاندہی کردہ ایشوز کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی ویژن 2030پر کام کر رہا ہے جس کے مطابق برآمدات کو 100بلین ڈالر تک لے کر جانا ہمارا ٹارگٹ ہے اوراس سنگ میل تک پہنچنے کیلئے ایف پی سی سی آئی نے خود مختار پاور پروڈیوسرز کے خلاف فیصلہ کن قانونی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں پانچ معاہدے ختم کئے گئے اور دیگر اٹھارہ کا جائزہ لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شرح سود میں نمایاں کمی کیلئے بھی کامیابی کے ساتھ آواز بلندکی ،انٹرسٹ ریٹ 22فیصد سے کم ہو کر 17.5 فیصدتک آ گیا ہے،توقع ہے کہ دسمبر 2024تک 12فیصد اور 2025میں سنگل ڈیجٹ ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517221

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں