بزنس یوتھ لون میں ریکوری 92فیصد اور سود سے پاک قرضہ سکیم میں ریکوری 99فیصد ہے‘پی ایم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں دوسالوں کے دوران 75نوجوانوں نے فنی تربیت حاصل کی ،حکام وزیراعظم یوتھ پروگرام
اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت بزنس یوتھ لون میں ریکوری 92فیصد اور سود سے پاک قرضہ سکیم میں ریکوری 99فیصد ہے ‘پی ایم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں دوسالوں کے دوران 75نوجوانوں نے فنی تربیت حاصل کی ۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے حکام کے مطابق وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم میں مجموعی طور پر 81ہزار 781درخواستیں وصول ہوئیں ‘17ہزار 720افراد کو 17720ملین ادائیگی کی گئی اس سکیم میں ریکوری 92فیصد رہی ۔وزیراعظم انٹرسٹ فری لون سکیم میں 2لاکھ 88ہزار 892درخواست گذاروں کو 6.11بلین ‘بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 54ہزار خاندانوں کی مالی معاونت کی گئی ۔اس سکیم میں ریکوری کی شرح 99فیصد رہی ۔وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 2014سے 2016کے دوران 75ہزار طالبعلموں نے فنی تربیت حاصل کی جبکہ رواں سال جنوری سے اب تک 25ہزار زیر تربیت ہیں ۔وزیراعظم فیس واپسی سکیم کے تحت 2013تا 2017کے دوران 1لاکھ 71ہزار 34طلباءو طالبات مستفید ہوئے ۔وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت تین سالوں کے دوران ایک لاکھ 89ہزار 519طلباءو طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ۔وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کے تحت انٹرشپ پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں,50 50ہزارطلباءو طالبات نے انٹرشپ حاصل کی ۔