بسمہ معروف ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

32

کراچی۔3جون (اے پی پی):قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ بسمہ معروف نے جمعہ کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز قومی ویمن کرکٹر جویریہ خان کے پاس تھا۔

جویریہ نے 113 اننگز میں 2885 رنز بنائے تھے جبکہ بسمہ معروف نے 114 اننگز میں2891 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ بسمہ معروف ون ڈے کرکٹ میں سنچری بنائے بغیر سب سے زیادہ رنز بنانے والی خاتون کھلاڑی کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔ بسمہ معروف ون ڈے میں16 نصف سنچریاں بنا چکی ہیں لیکن ایک بار سنچری سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔