بسوں کی پیداوارمیں دسمبر کے دوران 117.64، فروخت میں 397.05 فیصد اضافہ ہوا ، پاما کی رپورٹ

69
ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 41 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19 دسمبر کے دوران مختلف کمپنیوں( ہینو، ماسٹر، اسوزو )کی بسوں کی پیداوار میں 117.64جبکہ فروخت میں 397.05 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18 ءکے دسمبر کے دوران مختلف کمپنیوں( ہینو، ماسٹر، اسوزو )کی بسوں کی پیداوار 34یونٹ رہی جو رواں مالی سال 2018-19 ءدسمبر کے دوران بڑھ کر 74یونٹ تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال ماہ دسمبر کے دوران مختلف کمپنیوں( ہینو، ماسٹر، اسوزو )کی بسوں کی پیداوار میں 40 یونٹ یعنی 117.64 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءماہ دسمبر کے دوران مختلف کمپنیوں( ہینو، ماسٹر، اسوزو )کی بسوں کی فروخت 34یونٹ رہی جو رواں مالی سال 2018-19 ءدسمبر کے دوران بڑھ کر169یونٹ تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال ماہ دسمبر کے دوران مختلف کمپنیوں( ہینو، ماسٹر، اسوزو )کی بسوں کی فروخت میں 135یونٹ یعنی 397.05 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔