کراچی۔ 03 مارچ (اے پی پی):ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 19ویں میچ میں ٹاس جیتنے کے بعدملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے،
بس تمام شعبوں میں تھوڑی بہت بہتری کی ضرورت ہے۔ پچ خشک لگ رہی ہے۔ اس موقع پرشان مسعودنے اپنی گفتگو میں کہا کہ اس پچ پر 165 رنز کا ہدف کافی چیلنجنگ ہوگا،
ہم نے کچھ تبدیلیاں کی ہیں کیونکہ ہمارے کچھ کھلاڑی پیٹ کے انفیکشن میں مبتلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں پولارڈ نہیں ہیں، ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں اور جیتنا چاہتے ہیں۔