ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)کوئٹہ جانے والی تیز رفتار بس کی ٹکر سے درازندہ ڈاگ کے مقام پر 2موٹرسائیکل سوارموقع پر جاں بحق ہوگئے، اڈا مقیم شاہ کے قریب تیزرفتار راکٹ ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ جانے والی تیز رفتار بس نے درازندہ ڈاگ کے مقام موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد ایوب خان اور محمد یاسین موقع پر جاں بحق ہوگئے ،جن کی نعشوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال درازندہ منتقل کردیاگیا ،
جاںبحق افراد کا تعلق درازندہ کے علاقہ شنہ کژہ المرکلاں سے تھا، دوسرے واقعہ میں تھانہ یارک کی حدود میں 47سالہ محمد بشیر ولد محمد نواز سکنہ وانڈھا سہولن موٹرسائیکل پر سودا سلف خرید کر اپنے موٹرسائیکل پر آرہا تھاکہ اڈا مقیم شاہ نزد مارکیٹ پہنچا تو ایک تیزرفتار راکٹ ڈمپر نے اس کو ٹکر مار دی ، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر جاں بحق ہوگیا