بشارالاسد کو زہر دے کر قتل کرنے کی ناکام کوشش

92
بشارالاسد کو زہر دے کر قتل کرنے کی ناکام کوشش

ماسکو ۔3جنوری (اے پی پی):برطانوی اخبار دی سن نے انکشاف کیا ہے کہ ماسکومیں مقیم شام کے سابق صدر بشار الاسد کو زہر دے کر قتل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

اخبار نے جنرل ایس وی آر کےنام سے ایک آن لائن اکائونٹ سے حاصل ہونے والی معلومات پر مبنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ بشارالاسد کو اچانک سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے طبی امداد فراہم کرنے کی درخواست کی۔

بشار الاسد کا ان کے اپارٹمنٹ میں علاج کیا گیا جس کے بعد ان کی حالت مستحکم ہو گئی۔ان کے مختلف ٹیسٹ کے گئے جن سے ان کے جسم میں زہر کے اثرات پائےگئے۔