25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںبشریٰ بی بی، بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں...

بشریٰ بی بی، بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں سمیت 161 رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت کےجج طاہر عباس سپرا کی عدالت نےپی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج و سپریم کورٹ احتجاج پر درج مقدمات میں بشریٰ بی بی، بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں سمیت 161 رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔پیر کے روز مجموعی طور پر 161 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر فلک ناز چترالی، ایم این اے ساجد خان، ایم این اے آصف خان، ایم این اے فضل محمد خان، ایم این اے شیر علی ارباب، ایم این اے عبدالطیف،ایم این اے لطیف کھوسہ، سینیٹر شبلی فراز، ایم این اے عمیر نیازی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی، روف حسن، نیاز اللہ نیازی، نادیہ خٹک، شعیب شاہین علی بخاری، راجہ بشارت ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے 10 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جبکہ ایم پی اے علی شاہ، سلمان اکرم راجہ، مشعال اعظم ،زرتاج گل ، شہریار آفریدی کی جانب سے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر ہوئیں۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ ان تمام مقدمات کے چالان میرے پاس آچکے ہیں۔ علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ انہی مقدمات میں اکثر ملزمان کی ضمانتیں 24 جون کو لگی ہیں۔ لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ میں نے تفتیش جوائن کی ہے، ریکارڈ جمع کروایا ہے،جب یہ ایف آئی آر درج کی گئی میں اس وقت قومی اسمبلی میں تھا۔علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ ایف آئی آر میں نامزد دیگر شریک ملزمان حاضر نہیں ہیں۔جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ ابھی تک کسی ملزم کی ضمانت کنفرم ہوئی؟۔ علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ اشتیاق اے خان، سردار محمد مصروف خان کو سی سی ٹی وی کی بنیاد پر مقدمہ سے ڈسچارج کیا گیا ہے

- Advertisement -

عدالت تفتیشی کو حکم دے کہ پک اینڈ چوز نہ کرے سب کے حوالے سے چیک کیا جائے کہ کیا وہ موقع پر موجود تھے، ہڑتال ہے میری بطور ملزم حاضری لگا لیں بطور وکیل نہیں،شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہاکہ میں عدالت میں سب سے پہلے آیا تاریخیں بھگت کر تھک گیا ہوں،عدالت ان ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے منظور کی جائیں یا خارج، میں نے یو کے جانا ہے اگر اگلی تاریخ پر نہ آسکا تو ابھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے رہا ہوں۔جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ آپ یوکے جائیں مگر ہم نے ایڈوانس بکنگ بند کی ہوئی ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی راہنمائوں کو 24 جون تک گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف تھانہ کوہسار، مارگلہ ،آبپارہ، سیکرٹریٹ میں مجموعی طور پر 10 مقدمات درج ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592961

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں