- Advertisement -
لاہور۔27نومبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات اور انکوئری کے ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست پر سماعت درخواست گزار کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سوموار کو درخواست پر ابتدائی سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار بشری بی بی کے وکیل عدالت میں موجود نہیں ہیں جس پر دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔
- Advertisement -
دائر درخواست پر ازسرنو سماعت کی تاریخ مقرر کی جائے گی ۔درخواست میں چیئرمین نیب ،ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414494
- Advertisement -