34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود اور حوصلہ افزائی ہماری...

بصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود اور حوصلہ افزائی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،پروفیسر حمید رضا صدیقی

- Advertisement -

ملتان۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر حمید رضا صدیقی نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں، ان کی فلاح و بہبود اور حوصلہ افزائی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے حوالے سے ملتان میں بصارت سے محروم افراد کے درمیان ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کےموقع پر منعقدہ تقریب میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کی پہچان ہے۔

ایسے افراد کی بنیادی تعلیمی ضروریات کو پورا کر نے کے لیے اقدامات اور حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ حمید رضا صدیقی نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر انہیں معاشرے کا کارآمد اور فعال شہری بنایا جا سکتا ہے۔ یونائیٹڈ ریلیف فاونڈیشن آف دی بلائنڈ کی چیئر پرسن نیئر رحمن نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد زند گی کے مختلف شعبوں میں نارمل افراد کے ساتھ شانہ بشانہ اپنا بھرپوُر کردار ادا کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

ضروت اس امر کی ہے کہ ان افراد کو سپورٹس ، روزگار اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں ۔تقریب کے آخر میں بصارت سے محروم افراد کو قرآن کریم کے نسخے، سفید چھڑیاں اور گفٹ دئیے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518140

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں