26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبصارت سے محروم یمنی امام مسجد شاہی مہمان کے طور پر حج...

بصارت سے محروم یمنی امام مسجد شاہی مہمان کے طور پر حج کریں گے

- Advertisement -

ریاض۔28مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیراسلامی امور شیخ ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے یمن کے نابینا امام مسجد کورواں سال فریضہ حج کے لئے شاہی مہمان کے طورپر مدعو کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اردو نیوز کے مطابق یمن کے شہر تعز کے ایک امام مسجد شیخ ماجد الخدیوی نے ایک انٹرویو میں حج ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور نے یمنی امام مسجد کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں خادم حرمین شریفین پروگرام برائے حج کے تحت انہیں حج کرنے کی دعوت دی ہے۔ فریضہ حج کے لئے دعوت ملنے پر یمنی امام مسجد شیخ ماجد نے مملکت کی قیادت اور وزیر اسلامی امور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی برسوں کی خواہش پوری ہونے کا وقت آگیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576853

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں