28.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومشوبزبطور اداکار ڈیانا کے آخری دنوں کی تصویر کشی کرنا ایک منفرد...

بطور اداکار ڈیانا کے آخری دنوں کی تصویر کشی کرنا ایک منفرد چیلنج تھا ، اداکارہ الزبتھ ڈیبیکی

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلوی نژاد ہالی وڈ اداکارہ الزبتھ ڈیبیکی نے کہا ہے کہ ان کے لیے شہزادی ڈیانا کی زندگی کے آخری دور کا کردار ادا کرنا منفرد چیلنجنگ تھا جس سے وہ بخوبی نبھا گئیں ۔ڈیانا ڈیبیکی نیٹ فلیکس کی برطانوی شاہی خاندان پر بننے والی بلاک بسٹر سیریز ’’دی کرائون‘‘کے چھٹے اور آخری سیزن میں پرنسز آف ویلز کے کردار میں نظر آئیں گی یہ سیریز دو حصوں میں دکھائی جائے گی جس میں سے پہلا حصے کی پہلی قسط 16 نومبر کو آن ائر ہو گی۔

شہزادی ڈیانا کی موت کو سیزن چھ میں حساس طریقے سے دکھایا جائے گا، جس میں اب شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کے درمیان شادی بھی شامل ہوگی۔’’ دی مرر ‘‘سے بات کرتے ہوئے، 33 سالہ ڈیبیکی نے کہا کہ وہ مصنف پیٹر مورگن کے لکھے ہوئے سکرپٹ کو پڑھنے کے بعد وہ جذباتی طور ڈیانا سے وابستہ ہو گئی تھیں ۔ میرے خیال میں بطور اداکار ڈیانا کے ان دنوں کی تصویر کشی کرنا ایک منفرد چیلنج ہے۔ یہ اس کی تشریح ہے اور اس نے میرے لئے جذباتی احساس پیدا کیا، لہذا وہ کردار میرے پر چھا گیا۔

- Advertisement -

دی گریٹ گیٹسبی فیم الزبتھ ڈیبیکی شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی دوسری اداکار ہ ہیں، جنہوں نے دی کرائون کے سیزن فور میں شاہی ایما کورین سے یہ کردار سنبھالا ہے۔نئے سیزن میں شاہ چارلس کا کردار ڈومنیک ویسٹ نے ادا کیا ہے جبکہ امیلڈسٹونٹن اور جوناتھن پرائس مرحوم ملکہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔سیزن کے دوسرے اور حتمی حصے میں ڈوڈی الفائد بھی دکھائے جائیں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=402476

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں