بظاہر جمہوری لبادہ اوڑھ کر کوئی جمہوری نہیں ہو جاتا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

103
مریم صفدر کا اخلاقی اقدار کا درس دینا بھونڈا مذاق ہے، ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے بظاہر جمہوری لبادہ اوڑھ کر کوئی جمہوری نہیں ہو جاتا ہے، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طرف سے وزراء پر تنقید کے جواب میں ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کوئی شریف اور زرداری فیملی لمیٹڈ جماعت نہیں جہاں بادشاہ سلامت کی غلامی ہی وفاداری کا معیار ہو ۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ باپ، بیٹے اور آگے پوتوں پوتیوں کے غلام اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی جرات نہیں کر سکتے اس لیے ان کو یہ بہت بڑی بات لگتی ہے۔