بغداد میں خودکش حملے میں 8 افراد ہلاک

132

کربلا ۔ 14 نومبر (اے پی پی) جنوبی بغداد میں خودکش حملے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ پیر کو کربلا کی صوبائی کونسل کے ترجمان معصوم التمیمی کے مطابق عین التمر جو کہ بغداد کے جنوب میں واقع ہے میں صبح سویرے 6 خودکش بمبار داخل ہوئے جن کے آگے بڑھنے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ان کو روکنے کی کارروائی کی اس دوران 5 بمبار سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ ایک بمبار نے خود کو اڑا دیا۔