بغداد میں خودکش کاربم حملے میں 17افراد ہلاک، متعدد زخمی

115

بغداد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش کاربم حملے میں 17افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔عراقی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا گزشتہ روز صدرسٹی میں ایک انٹرسیکشن پردرجنوں نوجوان مزدور کام پر جانے کی تیاری کررہے تھے کہ اس دوران خودکش حملہ اورنے بارودی مواد سے بھری کارکو دھماکہ سے اڑا دیا۔حکام کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں 17افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت نازک ہیں اورمرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے۔