بغداد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں داعش کے 40جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ عراقی میڈیا کے مطابق بغداد آپریشنل کمان کے ترجمان نے بتایا کہ بغداد کے مشرق میں واقع الامین الثانی کے علاقے میں کار بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ دریں اثناءعراقی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ موصل کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران البوسیف کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانوں پر شدید بمباری کی گئی جس میں داعش کے کم از کم چالیس جنگجو مارے گئے ۔