سیالکوٹ۔31اگست (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے بغیر اجازت نہر سے ریت نکالنے پر2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ رحیم پور کے رہائشی افراد کے نہر بی آر بی سے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے پر پولیس نے ایس ڈی او محکمہ انہار کی درخواست پر 2 افراد کےخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔