26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبغیر پرمٹ 35 افراد کو مکہ منتقل کرنے پر خاتون گرفتار

بغیر پرمٹ 35 افراد کو مکہ منتقل کرنے پر خاتون گرفتار

- Advertisement -

مکہ مکرمہ۔11مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جعلی حج مہم چلانے کے الزام میں ایک غیرملکی خاتون جبکہ 35 غیرملکیوں کو مکہ لے جانے والے ایک غیرملکی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی اے،کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں ایک مصری خاتون کو حراست میں لیا گیا جو سوشل میڈیا پر حج سروسز فراہم کرنے کا دعوی کررہی تھی۔

ملزمہ نے سوشل میڈیا پر اشتہار دیے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ وہ ارزاں قیمت پر حج سروس فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس میں حج پرمٹ کا حصول شامل ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں نے ملزمہ کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا۔وزارت داخلہ نے جعل سازی اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ دائر کرکے اسے پراسیکیوشن کے سپرد کردیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595528

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں