کیپ ٹاون ۔24مارچ (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے سفیر جنہیں امریکی صدر ٹرمپ کی حکومت سے تنازعے کے باعث امریکا سے بے دخل کر دیا گیا تھا، اپنے ملک واپس پہنچ گئے۔العربیہ کے مطابق وطن واپسی پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔
انہوں نے امریکی حکومت کے اس فیصلے پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ناپسندیدگی اور نسل پرستی کی سیاست کرنےکے الزام میں امریکاسے اخراج کے بعد ابراہیم رسول نے کیپ ٹاؤن میں سینکڑوں حامیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھر واپسی ہمارا فیصلہ نہیں تھا لیکن ہم بغیر کسی افسوس کے گھر آئے ہیں۔امریکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعلقات اس وقت سے خراب ہو گئے ہیں جب امریکی صدر نے جنوبی افریقہ کی مالی امداد میں کٹوتی کر دی۔ انہوں نے ملک پر سفید فام مخالف زمینی پالیسی پر عمل کرنے کا الزام لگایا۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ اور خارجہ پالیسی کے دیگر تنازعات بھی اس کٹوتی کی وجہ ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575760