28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںبلائنڈ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ تقریب 7 جنوری کو ہوگی

بلائنڈ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ تقریب 7 جنوری کو ہوگی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) نے پانچویں ایک روزہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی افتتاحی تقریب کے لئے انتظامات کو ختمی شکل دیدی گئی، افتتاحی تقریب میں چار ممالک کے کھلاڑیوں کے علاوہ ملک بھر سے اڑھائی ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے، افتتاحی تقریب 7 جنوری کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں بیک وقت ہو گی، متحدہ عرب امارات سے تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے دونوں مقامات پر دیکھی جائے گی، پاکستان میں افتتاحی تقریب سمیت 3 میچز پی ٹی وی پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے پیر کو اے پی پی کو بتایا کہ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب الحمرا کلچر سنٹر لاہور میں منعقد ہو گی۔ رنگا رنگ تقریب میں چار ممالک کے کھلاڑیوں کے علاوہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب، ڈائریکٹوریٹ سپیشل ایجوکیشن اسلام آباد، عقاب سکول آزاد کشمیر، سکول سسٹم اور بیکن ہاﺅس کے بچوں سمیت ملک بھر سے اڑھائی ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83715

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں