بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 18 اکتوبر سے شروع ہوگی

156

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی)کے زیر اہتمام اے ایس علی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 18ٹورنامنٹ اکتوبر سے بہاولپور میں شروع ہو گا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں بلوچستان ، سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت انیس جاوید کریں گے جبکہ سندھ ٹیم کی قیادت قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار عل، بلوچستان کی قیادت بدر منیر، پنجاب کی محمد ظفر ، خیبر پختونخوا محسن خان کریں گے۔ ٹرافی سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائے گی اور ہر ایک میچ 40 اوورز پر مشتمل ہو گا۔ ایونٹ کا فائنل 23 اکتوبر کو بہاولپور میں کھیلا جائے گا۔