بلاجواز تاخیر، رشوت خوری یا اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی وزارت داخلہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے، سرفراز بگٹی

110
بلاجواز تاخیر، رشوت خوری یا اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی وزارت داخلہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے، سرفراز بگٹی

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلاجواز تاخیر، رشوت خوری یا اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی وزارت داخلہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے

سائلین وزارت کے افسران اور ملازمین کی جانب سے بلاجواز تاخیر یا رکاوٹ پر میرے دفتر کو آگاہ کریں۔ وہ جمعرات کو وزارت داخلہ میں اپنے مسائل کے حل کیلئے آئے لوگوں سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام کے لئے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں، افسر شاہی کلچر اور رویہ کسی صورت برداشت نہیں ۔ انہوں نے سائلین کو یقین دہانی کرائی کہ وزارت داخلہ کا عملہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہے، ہمیں رشوت اور سفارش کے کلچر کا مل کر خاتمہ کرنا ہو گا ۔